بھارتی فوجی ٹرک دریا میں  جاگرا 7 الکار ہلاک، متعدد زخمی

May 28, 2022


 نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی فوجی جوانوں کو پرتاپ پور بریگیڈ ہیڈکوارٹر سے سب سیکٹر لے جانے والا ٹرک دریا برد ہوگیا، حادثے میں سات فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوجیوں کے ساتھ حادثہ جمعہ کی صبح 9 بجے لداخ ترتْک سیکٹر میں اس وقت پیش آیا جب فوجیوں کو لے جانے والا ٹرک سڑک سے پھسل کر شیوک دریا میں جاگرا۔ ٹرک میں 26 فوجی سوار تھے جو پرتاپ پور میں واقعہ ہیڈکوارٹر سے سب سیکٹر حنیف کی جانب جارہے تھے۔ سفر کے دوران فوجی ٹرک سڑک سے پھسل کر شیوک دریا میں جاگرا جس کی گہرائی 50 سے 60 فٹ تھی۔

مزیدخبریں