جیوانی (نوائے وقت رپورٹ) جیوانی میں کروکر مچھلی ایک کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار روپے میں فروخت ہوئی۔ جیوانی سمیت ساحل بلوچستان میں سب سے زیادہ قیمتی مچھلی کی فروخت ہے۔ کروکر کی قیمت ائیر بلیڈر کی وجہ سے ہے جس میں وہ ہوا بھرنے سے تیرتی ہے۔ مچھلی کا ائیر بلیڈر طبی استعمال میں آتا ہے۔ چین‘ جاپان اور یورپ میں کروکر مچھلی کی زیادہ مانگ ہے۔ کروکر مچھلی کا ائیر بلیڈر دل کے آپریشن میں سٹیچنگ کے دوران استعمال ہوتا ہے۔
جیوانی میں کروکر مچھلی ایک کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار میں نیلام
May 28, 2022