پاکستان ایسو سی ایشن دوبئی

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی نمائندگی اور فلاح و بہبود کے لئے قائم کئے جانے والا ادارہ ’’پاکستان ایسوسی ایشن دبئی‘‘ کے نام سے 1961 سے قائم ہے۔ گزشتہ 61 سالوں کے دوران اس ادارے نے بہت سے نشیب و فراز دیکھے ہیں۔ مختلف وقتوں میں یہ ادارہ مختلف لوگوں کے ہاتھوں میں رہا جو اس کی بہتری کے لیے کام کرتے رہے اور اپنے تئیں اپنے ہم وطنوں کی خدمت میں مصروف رہے۔ گزشتہ 61 سالوں کی نسبت حالیہ چار پانچ برسوں کے دوران پاکستان ایسوسی ایشن کے حالات جس طرح بدلے وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ پاکستان یسوسی ایشن دبئی کے سابقہ دو صدور چودھری محمد ریاض فاروق ساہی اور ڈاکٹر ضیاء الدین کے ادوار میں ترقی کا جو سلسلہ شروع ہوا اسے موجودہ صدر ڈاکٹر فیصل اکرم اور ان کی ٹیم نے پایہ تکیل تک پہنچایا س کا ثبوت دبئی کے مرکز میں قائم پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور پاکستان میڈیکل سنٹر کی خوبصورت اور دلکش عمارت ہے۔ 2020ء میں حکومت دبئی نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کو ’’دبئی کوالٹی ایوارڈ‘‘ سے نوازا ہے۔ ایوارڈ پر دبئی کے حکمران صاحب السموا الشیخ محمد بن راشد المکتوم کے دستخط موجود ہیں۔ یہ ایوارڈ نہ صرف پاکستان ایسوسی ایشن دبئی بلکہ امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لئے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی موجودہ ڈویلپمنٹ کے سلسلہ میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام نے بتایا کہ 17 ملین درہم سے بھی زائد لاگت سے قائم ہونے والا یہ پراجیکٹ اب تقریباً مکمل ہے لیکن تاحال اس کی تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ پراجیکٹ امارات میں مقیم پاکستانیوں کے تعاون سے مکمل ہوا جبکہ اس کی تعمیر میں دوسرے ممالک نے بھی حصہ ڈالا تاہم زیادہ رقم پاکستانی مخیر حضرات نے فراہم کی جس کے نتیجہ میں یہ عظیم الشان منصوبہ اپنے پایہ تکمیل کو پہنچا۔ اس سنٹر کی ڈویلپمنٹ کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے لئے ہمیں کمیونٹی کی طرف سے مزید مدد درکار ہے تاکہ پاکستان میڈیکل سنٹر اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے با قی ماندہ کام مکمل ہوسکیں۔ ڈاکٹر فیصل اکرم نے بتایا کہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کو دنیا کا سب سے بڑا مرکز ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس مرکز میں پاکستان میڈیکل سنٹر بھی ہے جو پورے GCC ممالک کا واحد غیر منافع بخش مرکز ہونے کا اعزاز رکھتا ہے۔ پاکستان میڈیکل سنٹر سے نہ صرف پاکستانیوں بلکہ دنیا کے ہر ملک کے لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ میڈیکل سنٹر میں ہر وقت انتہائی تربیت یافتہ اور مستعد میڈیکل سٹاف موجود رہتا ہے، میڈیکل لیبارٹریز اورمختلف میڈیکل ٹیسٹ کی سہولیات بھی میسر ہیں جس سے روزانہ مختلف قومیتوں کے لوگوں کی ایک خطیر تعداد استفادہ کررہی ہے۔  علاوہ مختلف امراض کے ڈاکٹرزنادار اور مستحق مریضوں کو مفت چیک کرتے اور ادویات بھی فراہم کرتے ہیں- پاکستان میڈیکل سینٹرPMC کی طرف سے سستے علاج اور میڈیکل ٹیسٹوں کے پیکجز بھی متعارف کوے گئے ہیں جس سے ہر کوئی استفادہ کر سکتا ہے-  ڈاکٹر فیصل اکرام نے بتایا کہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں جمنیزیم، لائبریری، ان اینڈ آئوٹ ڈور سپورٹس، آڈیٹوریم، سیمینار روم، مسجد، ریسٹورنٹ، کافی شاپ، بچوں کے لئے پلے گرائونڈ اور دیگر متعدد سہولیات بھی میسر ہیں۔پاکستان ایسوسی ایشن دبئی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور اپنے وطن پاکستان کی پہچان ہے جو ہمارے لئے قابل فخر بات ہے۔ ڈاکٹر فیصل اکرام نے بتایا کہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے سات سے زائد ونگز ہیں جو پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے بینر تلے اپنی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حکومت دبئی کے ایک ادارے کمیونٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھی پاکستان ایسوسی ایشن کی احسن کارکردگی کی تعریف کی ہے اور اسے دوسروں کے لئے قابل مثال قرار دیا ہے۔ جو ہمارے لیے اعزازکی بات ہے۔ فیصل اکرام نے بتایا کہ معروف کرکٹر شاہد آفریدی، پاکستانی آرٹسٹ انور مقصود، بشریٰ انصای اور انور مسعود نے بھی پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی فنڈریزنگ کے سلسلہ میں بہت کام کیا ہے جبکہ سفارتخانہ پاکستان اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی نے بھی ہمارے ساتھ کافی تعاون کیا ہے جس پر ہم ان سب اور خاص طور پر پاکستان کمیونٹی کے بے حد مشکور ہیں۔ ڈاکٹر فیصل اکرم نے بتایا کہ پاکستان یسوسی ایشن دبئی ایک مکمل خود مختار ادارہ ہے جس کے اپنے قواعد و ضوابط ہیں جس پر سختی سے عملدرآمد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ دبئی آکر پاکستان ایسوسی ایشن کا وزٹ ضرور کریں۔ پاکستان یسوسی ایشن دبئی اور پاکستان میڈیکل سنٹر کے عظیم الشان منصوبوں کی تکمیل اور بیرون ملک پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے پر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی ساری ٹیم یقینا لائق مبارکباد ہے۔  پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے بارے دیگر تفصیلات جاننے اور معلومات کے لیے فون نمبر 97142305000+پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن