راولپنڈی( محبوب صابر/جنرل رپورٹر)حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو راولپنڈی کے شہریوں نے مسترد کرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس اضافے سے مہنگائی کا ایک طوفان آ جائے گا، حکومت اس فیصلے کو واپس لے ،یہ کسی بم سے کم نہیں ہے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ ہو جائے گا،ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز وسیم عباس، ناصر علی، مہران محمود، عبدالمجید، سید اقرار شاہ، عامر خان ، ہارون گل ، ندیم بھٹی ، مبشر احمد اور وحید احمد نے ”نوائے وقت “ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بدترین اور بھیانک ابتدا ہے، حکومت کو چاہئے وہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرتی تاکہ عوامی مشکلات کم ہوں، اس اضافہ کا براہ راست اثر غریب عوام پر پڑے گا ، پٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےں حالےہ اضافہ مسترد کرتے ہےں ، اس سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی جس سے غرےب عوام براہ راست متاثر ہونگے ،عوام کو رےلےف دےنے کے بجائے اےسے اقدامات سے عوام کی مشکلات مےں آئے دن اضافہ کےا جارہا ہے جس کی مذمت کرتے ہےں ، موجودہ حکومت فوری طور پر اپنے فےصلے پر نظر ثانی کرے اور قےمتوں مےں اضافے کے سلسلے کو روکا جائے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے اشیائے خوردونوش سمیت ہر شے مہنگی ہو جاتی ہے یہ اضافہ مسائل کی چکی میں پسی عوام پر ظلم ہے ، غربت وافلاس اور مہنگائی کے مارے عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ چھیننے کے مترادف ہے،عوام کی زندگی مزید اجیرن ہوجائے گی، اضافہ کرکے عوام مشکلات میں ڈال دیا گیا ہے، حکومت فوری طور پر اس اضافے کو واپس لے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔