ملتان ،سکندرآباد(خبرنگار خصوصی ،نامہ نگار) شیر شاہ کے قریب محکمہ انہار کی مین شجاع آباد کینال برانچ ٹوٹ گئی کئی فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب آ گیا تاہم اطلاع ملتے ہی مشینری اور محکمہ انہارعملہ موقع پر پہنچ گیااور 2گھنٹے کی جدوجہد کے بعد شگاف کو پر کر لیا گیا ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے محکمہ انہار کے سب انجینئر حمیدبھٹی کی سربراہی میں ماہانہ کروڑوں روپے مالیت کا سرکاری پانی چوری ہورہاہے جوکہ محکمہ انہار کے ایکسین اور ایس ڈی او کے علم میں ہے سکندرآباد ڈسٹری بیوٹری بختواواہ شجاع آباد کینال میں سینکڑوں غیر قانونی موگے نہری پانی چوری کیا جارہا ہے جس پر جنوبی پنجاب کسان بورڈ کے صدر بابر خان درانی نے کہاکہ بڑے پیمانے پر پانی چوری ہونے سے چھوٹے کاشتکاروں کی فصلوں تک پانی نہیں پہنچ پارہا زمینداروں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو کاشتکاروں کے ساتھ ملکر محکمہ انہار کے افسران کے خلاف شدید احتجاج کریں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کمشنر ملتان عامرخٹک نہری پانی چوری کو فوری نوٹس لیں۔