حکومت اپنے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی  کرے 

بہاولپور(بیورورپورٹ) چیف ایگز یکٹیو تحریک بحالی صوبہ بہاولپور محمدنوازناجی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ایماپرحکومت کا اپنے ہی عوام پر پیٹرول بم گرانا انتہائی افسوسناک ہے حکومت اپنے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کی بجائے عوام کو قربانی کا بکرا بنارہی ہے ۔ خودکو عوام کا ہمدرد کہنے والے حکمران بھی سابقہ حکمرانوں کا تسلسل ہیں ۔نوازناجی نے کہاکہ عوام کے لئے پیٹرول مہنگا کرنے کی بجائے وزرا ،اراکین اسمبلی ،وزیراعظم ، چیئر مین سنیٹ،ججوں اور دیگر کو دیا جانے والا مفت پیٹرول فوری طور پر بند کرکے عوام کو ریلیف دیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح جس جس شخص کو مفت بجلی دی جارہی ہے ان کا یہ مفتہ بھی بند کیاجائے ۔حکومت بچت کو فروغ دے اور سبسڈی کو بھی ٹارگٹڈسبسڈی میں تبدیل کیا جائے ۔بڑی بڑی گاڑیوں والے بھی پیٹرول کی وہی قیمت ادا کرتے ہیں جو عام موٹرسائیکل سواروں کو ادا کرنی پڑتی ہے۔ حکمران اس حوالے سے درست سمت کا تعین کریں۔

ای پیپر دی نیشن