منڈا چوک (نامہ نگار) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرفرخان شبیرملک نے کہاہے کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں رننگ اورمستقل نادہندگان سے واجبات،بقایاجات اوربلوں کی وصولی کے لیے سخت ترین اقدامات کئے جارہے ہیں۔میپکو سرکل مظفر گڑھ میں ڈیفالٹرز سے واجبات اوربقایاجات کی وصولی کے لیے سرکل،ڈویژن اورسب ڈویژن کی سطح پرخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جوکہ میپکوڈیفالٹرزکے خلاف بلاامتیاز آپریشن کررہی ہیں۔سپرنٹنڈنگ انجینئرنے کہا کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں میپکو ڈیفالٹرزسے کوئی رعائت نہیں کی جائے گی چاہے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ خصوصی ٹیموں کوہدایت کی ہے کہ بیچ وائز فہرستوں پر ریکوری کی جائے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئرنے میپکو صارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ اپنے ذمے میپکو کے بل اور بقایاجات جلدازجلد اداکریں تاکہ صارفین بہت سی پریشانیوں سے بچ سکیں۔