اسلام آباد:حکومتی جماعتوں نے چیئرمین نیب کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔مسلم لیگ نون، پیپلزپارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کی چیئرمین نیب کے چیئرمین کی تقرری کے حوالے سے مشاورت ہوئی، جس میں جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہوا۔
جسٹس مقبول باقر کا نام وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ملاقات کے بعد زیر غور آیا ہے۔ اگر اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کو جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہوا تو انہیں ہی اگلا چیئرمین نیب لگایا جائے گا۔