مچلکے جمع کرانا معمہ بن گیا عمران خان کا دوسرا ضامن بھی غائب


لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاﺅس، عسکری ٹاور حملہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مچلکے جمع کرانا معمہ بن گیا۔ دوسرا ضامن بھی غائب ہو گیا۔ عدالت نے جمعہ کو عمران خان کے سویپر کی جانب سے مچلکے جمع کرانے کے عمل کو مسترد کر دیا تھا۔ گذشتہ روز ایک ضمانتی ایڈووکیٹ محمد حبیب عمران خان کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے آیا۔ عدالت نے ضمانتی مچلکے درخواستگزار کی موجودگی میں جمع کرنے کا حکم دیا۔ ضامن عمران خان کو پیش کرنے کا وعدہ کر کے گیا، عدالتی وقت ختم ہو نے تک نہ ضامن واپس آیا اور نہ ہی درخواست گزار عمران خان پیش ہوئے۔
ضامن غائب

ای پیپر دی نیشن