جہانگیر ترین کے فواد سمیت 100 سے زائد پی ٹی آئی چھوڑنے والوں سے رابطے


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جہانگیر ترین گروپ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنماو¿ں اور سابق ارکان اسمبلی سے رابطے کر لئے۔ ذرائع ترین گروپ کے مطابق تحریک انصاف کے متعدد رہنما جہانگیرترین گروپ میں شمولیت کیلئے رضامند ہیں اور حالیہ دنوں میں جہانگیر ترین نے 100 سے زائد رہنماو¿ں سے رابطے اور ملاقاتیں کی ہیں۔ فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان‘ خیبر پختونخوا سے بھی کئی رہنما جہانگیرترین گروپ سے رابطے میں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دو تین روز میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے جہانگیرترین کے ساتھ چلنے کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع جہانگیر ترین کے مطابق فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس حوالے سے فواد چودھری نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں سیاست سے وقفہ لے رہا ہوں‘ فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ترین/ رابطہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...