فرح گوگی کےخلاف گوجرانوالہ میں مقدمہ ‘ احسن جمیل بھی نامزد 

May 28, 2023


گوجرانوالہ (نوائے وقت رپورٹ ) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کےخلاف گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے مقدمے میں فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر بھی ملزم نامزد ہیں۔ مقدمہ محکمہ جی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ ایک ہاو¿سنگ سوسائٹی میں منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ہاو¿سنگ سوسائٹی کے پبلک پارک کی جگہ غیرقانونی قبرستان بنا دیا گیا، پارک اور کمرشل ایریا کا نقشہ تبدیل کر کے رہائشی پلاٹ بنائے گئے، سرکاری رہن شدہ پلاٹوں پر بھی غیر قانونی تعمیرات کرائی گئیں، فرح گوگی ہاو¿سنگ سوسائٹی کی چیف ایگزیکٹو اور احسن گجر ایک بلڈرز کے چیئرمین ہیں، بلڈرز کمپنی نے ہاو¿سنگ سو سائٹی کیلئے 1073 کنال اراضی کی منظوری لی۔
فرح گوگی 

مزیدخبریں