اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار کر دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا مجھے نہیں لگتا عمران خان سے مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے، ان حالات میں تو مذاکرات ممکن نہیں، ابھی تک عمران خان نے صرف جناح ہاو¿س کے واقعے کی مذمت کی ہے۔سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا عمران نیازی نے جو کچھ کیا پہلے اس کی قوم سے معافی مانگیں، آئین کے مطابق جو چیزیں ہوئیں انہیں تسلیم کریں، 9 مئی کے واقعات کی مکمل مذمت کریں اور جو کچھ ہوا اس کی ذمہ داری بھی قبول کریں۔ انہوں نے کہا عمران خان یہ تین چیزیں کریں گے تو پھر مذاکرات کے امکانات کو دیکھا جاسکتا ہے۔
اسحاق ڈار
اسحاق ڈار نے عمران سے مذاکرات کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
May 28, 2023