اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار + خبر نگار) یوم تکبیر 28 مئی، وہ دن جب پاکستان مسلم امہ کی پہلی اور دنیا کی 7ویں ایٹمی قوت بنا. تفصیلات کے مطابق 28 مئی 1998 وہ دن تھا جب پاکستان ناقابل تسخیر اور ایٹمی قوت بنا۔ اس دن کی یاد میں ہرسال یوم تکبیر منایا جاتا ہے۔ یوم تکبیر پاکستانیوں اور پوری امت مسلمہ کیلئے احیاءاور فخر کا دن ہے جس نے خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھتے ہوئے استحکام پیدا کیا۔ 28 مئی وہ دن جب پاکستان ناقابل تسخیر اور ایٹمی قوت بنا۔ اس دن کی یاد میں ہرسال یوم تکبیر منایا جاتا ہے۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو کا تاریخی بیان پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں قومی حوصلہ بڑھانے کا باعث بنا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم گھاس کھالیں گے لیکن ملک کو ایٹمی قوت بنائیں گے کیونکہ اب ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں۔ 28 مئی 1998ءکو بلوچستان کے ضلع چاغی میں جوہری تجربہ ایک تاریخی لمحہ اور ملکی تاریخ کا ایک سنگ میل تھا جس نے پاکستان کو دنیا کی 7ویں ناقابل تسخیر ایٹمی طاقت بنایا۔ پاکستان نے ہر قسم کا دباو¿ مسترد کرتے ہوئے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کیے اور دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنایا۔ یہ دن پوری پاکستانی قوم کے لیے نشا ثانیہ ہے اور امت مسلمہ کے لیے فخر کا لمحہ بن گیا۔ یوم تکبیر کے نام سے یاد کیا جانے والا یہ دن ہر سال ملک بھر میں قومی فخر اور شکرانے کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے جس نے پاکستان کو دنیا کا ساتواں ایٹمی ملک اور اپنے دفاع میں پرامن مقاصد کے لیے ڈیٹرنس برقرار رکھنے کرنے کے لیے ایٹمی ہتھیار رکھنے والی پہلی مسلم ریاست بنا دیا۔ ان تجربات نے نہ صرف پاکستانی قوم کے پاکستان کی علاقائی سالمیت، آزادی اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا بلکہ جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک توازن کو برقرار رکھنے میں مدد کی۔