انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان شخص عہدے کا بے دریغ استعمال کررہا ہے : مریم نواز 

May 28, 2023

لاہور (نیٹ نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ چیف جسٹس گناہ گار اور سزا کے حق دار ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کا کمشن کو کام کرنے سے روک دینا ہی ان کے گناہ گار ہونے کا ثبوت اور اعتراف ہے۔ انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان شخص اپنے عہدے کو احتساب سے بچنے کے لیے بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔ اگر آپ اور آپ کی ساس کا دامن صاف ہے تو کیا آپ کو قانون کا سامنا نہیں کرنا چاہیے؟۔ یا چیف جسٹس ہونے کے ناطے قانون آپ پر لاگو نہیں ہوتا؟ عمر عطا بندیال اپنے خاندان کو بچانے کے لیے قانون کا مذاق اور عدلیہ کا تماشا بنانے کے جرم میں سزا کے حق دار ہیں۔مریم نواز نے عمران کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ ملک جلاتے ہوئے یہ سب یاد نہیں آیا؟۔

مزیدخبریں