روزگار کی فراہمی اولین ترجیح، بجٹ میں ریلیف کیلئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں : وزیراعظم 

May 28, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزےراعظم شہباز شرےف نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف کیلئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔ وزےراعظم سے وزےرمملکت عائشہ غوث پاشا، قومی اسمبلی مےں اپوزےشن لےڈر راجہ رےاض، نواب شےر وسےر معاونِ خصوصی شزا فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت داخلہ امور عبد الرحمٰن کانجو اور سابقہ ایم این اے صدیق بلوچ نے ملاقاتےن کےں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو یکسان ترقی کے مواقع اور باوقار روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ نوجوانوں کو تعلیم و ہنر کی بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ ہمارا مقصد نوجوانوں کومثبت سرگرمیوں میں اپنی توانائیوں کے بھرپور استعمال کے مواقع فراہم کر کے انہیں منفی پراپیگینڈے کے اثرات سے بچانا ہے۔ وزیرِ مملکت نے وزیرِ اعظم کو آئندہ بجٹ پر پیش رفت، عوامی ریلیف اور ملکی مجموعی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزےراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کو مشکل حالات سے استحکام کی طرف لے کر آئے۔ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب میں متاثرین کو مالی مدد و بحالی کی مد میں بڑا ریلیف پیکیج دیا۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض اور رکن قومی اسمبلی نواب شیر وسیر کی ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ عبد الرحمٰن کانجو نے وزیر اعظم کو ضلع لودھراں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم نے یوم تکریم شہدا پاکستان میں بھرپور شرکت پر قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مل کر ایک ریڈ لائن طے کی کہ 9 مئی طرز کا رویہ ناقابل برداشت ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں اور ہیروز کی عزت اور وقار کو برقرار رکھتی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی قربانی پیش کی تاکہ ملک کے عوام امن سے رہ سکیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کو فخر ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں سب سے زیادہ حصہ ڈالنے والے ملکوں میں شامل ہے۔ اقوام متحدہ کے امن مشن کے 75سال پورے ہونے کے موقع پر آٹھ پاکستانی امن فوجیوں کو ان کی شہادت کے بعد اعزاز دیئے گئے۔ ہمیں فرض کی بجا آوری کا بے مثال عزم رکھنے والے اپنے امن فوجیوں پر فخر ہے۔یوم تکبیر پر وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتا ہوں۔ آج سے 25 سال قبل آج ہی کے دن اہل پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 5 جوہری دھماکے کر کے اپنے دفاع کے ناقابل تسخیر ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت کے وزیراعظم اور میرے قائد محمد نواز شریف کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے صرف اللہ تعالیٰ کی طاقت پر بھروسہ کرتے ہوئے دھمکیوں کی پرواہ کی‘ ملکی دفاع ناقابل تسخیر بناکر پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنایا۔ پروگرام کے بانی ذوالفقار بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید جنہوں نے بطور قائد حزب اختلاف دھماکوں کی تائید کی۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان مرحوم سمیت پاکستان کے جوہری پروگرام کے تمام ہیروز، سائنسدانوں، انجینئرز سمیت کارکنوں اور کسی بھی شکل میں اس کا حصہ رہنے والے تمام افراد کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کے ان تمام دوست ممالک خاص طور پر برادر سلطنت سعودی عرب کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو پاکستان کے محسن ہیں۔ جب پاکستان کو اس کی آزادی، خودمختاری اور دفاع کے حق پر عالمی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تو ہمارے ان عظیم محسنوں نے بین الاقوامی دباو¿ خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستان کا ساتھ دیا۔

مزیدخبریں