لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں سابق ایس ایس پی عمر ورک سمیت چارپولیس افسران کی بریت کی درخواستوں پر 2 جون کو دلائل طلب کر لئے۔ سابق ڈی ایس پی خالد ابو بکر، سابق ڈی ایس پی میاں شفقت اور سابق انسپکٹر بشیر نیازی نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھیں ہیں۔