لاہور(نامہ نگار)وکیل رہنما اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے فنانس سیکرٹری احمد جواد فاروق رانا نے کہا ہے کہ آڈیو کمشن کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے میں واضح جانبداری نظر آ رہی ہے۔پی سی آئی ایکٹ 2017کی شق 3 کے تحت حکومت کو تحقیقاتی کمشن بنانے کا اختیار ہے۔ رانا جواد نے کہا کہ آڈیو لیکس میں چیف جسٹس کی خوشدامن کا ذکر ہے۔ لہٰذا انکا کیس سننا مفادات کا ٹکراو¿ ہے جس کیس میں کسی جج کی فیملی ملوث ہو اسے وہ کیس نہیں سننا چاہیے۔