خان صاحب آپ نے بچوں کو ماچس اور ڈنڈا پکڑایا‘ ملک کو انارکی کا شکار کیا: حسن مرتضیٰ

لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ خان صاحب آپ لیڈر ہو یا گیدڑ، آپ کارکنوں اور عدالتوں کو ڈھال بناتے ہیں۔ آپ نے 22کروڑ ملک کے بچوں کو ماچس اور ڈنڈا پکڑا دیا۔ ملک کو انارکی کا شکار کیا‘ آپ نے کون سی قوم پیدا کر دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ ماڈل ٹاو¿ن میں پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل، جمیل منج، میاں ایوب اور احسن رضوی کی ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ حسن مرتضی نے کہا کہ 9مئی کے واقعہ کیلیے ایک سال تک برین سازی کی گئی۔پاکستانی عوام کو ملک دشمن بیانئے کے ذریعے آئسولیٹ کیا گیا۔ ا نہوں نے خارجہ پالیسی کمزور کر کے چین، ا یران، امارات جیسے دوست ممالک دور ہوئے مگر بلاول بھٹو نے کشمیر اور امریکہ میں کھڑے ہو کر پاکستان کا دفاع کیا۔ صدر چودھری اسلم گل کا نام لیے بغیر کہا کہ میرے دائیں بائیں وہ لوگ بیٹھے ہیں جنہوں نے جیلیں اور قلعے کاٹے ہیں۔ میڈیا کے سوالات کے جواب میں حسن مرتضی نے کہا کہ ہمیں حکومت بنانے کی جلدی نہیں لیکن ایسا لوٹا نہیں لینگے جس سے پارٹی کو نقصان پہنچے۔

ای پیپر دی نیشن