لاہور(خصوصی نامہ نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم،مولانا عبدالشکوریوسف، مولانا ظہیراحمد قمر، مولانا شیراحمد، مولانا زاہد مدثر، قاری شفیق الرحمن نے درو س ختم نبوت دیتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے دین کی جان اور اسلام کی روح ہے۔ امت عقیدہ ختم نبوت پر تا قیامت پہرہ دیتی رہے گی۔پاکستان غلامان مصطفی کی سرزمین ہے۔ قادیانیوں کی ملک پاکستان میں غیرقانونی سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ قادیانیت کو پرو موٹ کرنے والے اپنی دنیا اور عاقبت خراب کر رہے ہیں۔ قوانین ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت بہت ہی حساس قوانین ہیں ان قوانین کو نقصان پہنچانے کیلئے جو کوئی بھی جسارت کرنے کی کوشش کرئے گا وہ دنیا اور آخرت دونوں میں اللہ اور اللہ کے رسول کا مجرم ہوگا۔
عقیدہ ختم نبوت دین کی جان ، اسلام کی روح ہے :مولانا عبدالنعیم
May 28, 2023