بلدیاتی ادارے متوقع بارشوں کے پیش نظرالرٹ رہیں: ابراہیم مراد 


لاہور(نامہ نگار)نگران وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے بلدیاتی اداروں کے چیف افسران کو ہدایت کی صوبے بھر میں آج سے متوقع بارشوں کے پیش نظر مکمل طور پر الرٹ رہیں اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے مل کر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس سنٹر کو 24 گھنٹے فعال رکھیں۔خطرناک عمارتوں کی دیکھ بھال کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ بارشوں کے پیش نظر حادثات سے بچنے کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں کے ارد گرد حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔کسی بھی ناگہانی صورتحال میں شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...