لاہور(خبرنگار) لاہور کی تمام پناہ گاہوں میں پینے کے پانی کا ٹیسٹ ، واٹرپلانٹس کے فلٹر فوری تبدیل ہوں گے۔ ڈی سی لاہور نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دیں۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدرنے شہر کی پناہ گاہوں کا دورہ کیا۔ تمام اے سیز کو متعلقہ پناہ گاہوں کا دورہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی نے ایل او ایس، داتا دربار پناہ گاہوں میں مقیم افراد کے کوائف، ریکارڈ سسٹم، کیمرہ سرویلنس اور صفائی کا بھی جائزہ لیا۔ ناشتے کے معیار کو چیک کیا۔ فوڈ اتھارٹی ٹیمز کو کھانے اور پانی کی چیکنگ کرنے کی ہدایت کی۔ڈی سی نے ہدایت کی کہ زیادہ ضرورت مندوں کی خدمت کیلئے پناہ گاہ میں 3 دن تک ہی قیام کی سہولت دی جائے۔