شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ ایک دھوکے،فریب اور سیاہ باب کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ عمران بہروپیے کا روپ واضح ہو گیا ہے۔ قوم کو تبدیلی انقلاب اور انصاف کا خواب دکھانے والا جھوٹا فریبی محسن کش احسان فراموش اور ملک دشمن نکلا۔ مانگے تانگے کے لوگوں سے بنائی گئی پارٹی ویسے ہی ٹوٹ پھو ٹ کا شکار ہو رہی ہے۔ آج پی ٹی آئی این ہی نظریاتی حقیقت ہے۔ عمران خان کی گندگی او رپرتشدد ملک دشمن سیاست سے بیزار لوگوں کیلئے پی ٹی آئی این ہی واحد پلیٹ فارم ہے جو حقیقت میں انصاف انقلاب اور تبدیلی کیلئے کوشاں ہے۔ عمران خان سے مایوس لوگ پی ٹی آئی این کے پلیٹ فارم سے ایک آزاد اور خود مختار مضبوط و مستحکم پاکستان کیلئے جدوجہد میں شریک ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفود میں ریاض علوی،نصر اللہ خان،ظفر علی شاہ،عمران قیصر،فہد جمشید،شہباز گجر،میاں خالد اور دیگر شامل تھے۔
پی ٹی آئی این ہی حقیقت میں انصاف ،انقلاب ، تبدیلی کیلئے کوشاں :اختر ڈار
May 28, 2023