گوجرانوالہ چیمبر رجیم بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کےلئے کوشاں:شیخ فیصل ایوب

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کے رہنما شیخ فیصل ایوب نے کہا کہ گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پوری رجیم بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں دن رات کوشاں ہے۔علاوہ ازیں شہر کی بزنس کمیونٹی اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرکے جو خدمات کر رہی ہے بلاشبہ اس نیک مشن میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی جو کہ انتہائی خوش آئند عمل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میں مختلف مقامات پر نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ اورپہلے سے نصب شدہ واٹر فلٹریشنزپلانٹس کی تعمیر ومرمت کیلئے ڈی سی گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کو بھاری مالیت کا چیک دینے کے موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق صدر اخلا ق احمد بٹ،سابق نائب صدر عرفان یعقوب بٹ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات ہو یا شہر کی تعمیر و ترقی کا معاملہ ہو گوجرانوالہ چیمبر کی بزنس کمیونٹی نے ہمیشہ دل کھول کر بھرپور تعاون کیا ہے۔شہر کے مختلف مقامات واٹرفلٹریشن پلانٹ کی ضرورت تھی جبکہ چند ایک پلانٹس کی تعمیر ومرمت کی ضرورت ہے جیسے ڈسی سی گوجرانوالہ نے گوجرانوالہ چیمبر کو اس کے متعلق آگاہ کیا گوجرانوالہ چیمبر کی طرف سے فوری بھاری مالیت کا بندوبست کر کے انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ انتظامیہ جہاں جہاں مناسب سمجھے فوری طور پر شہریوں کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بندوبست کرے۔اس موقع پر ڈی سی گوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے گوجرانوالہ چیمبر کے صدر شیخ فیصل ایوب کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جب بھی گوجرانوالہ چیمبر کی انتظامیہ کو کسی بھی نوبل کاز کیلئے آواز دی انہوں نے فوری لبیک کرتے ہوئے اس نوبل کاز کو پورا کیا جو میں سمجھتا ہوں کہ فراخ دلی اور محب الوطنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے پنجاب بھر کے اضلاح سے امداداکٹھی کی گئی جبکہ گوجرانوالہ نے اس کار خیر میں سب سے زیادہ حصہ ڈالا اور مالی امداد اکھٹا کرنے میں پہلے نمبر پر رہا میں سمجھتا ہوں اس کا بھی ساراکریڈٹ گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کی بزنس کمیونٹی کو ہی جاتا ہے۔گوجرانوالہ چیمبر کے صدر نے جو خطیر رقم واٹر فلٹریشن پلانٹ کیلئے دی ہے جلد ہی گوجرانوالہ شہر میں نئے واٹرفلٹریشن پلانٹس نصب کروائے جائیں گے جبکہ ایسے پلانٹس جو تعمیر کام نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں انہیں بھی بحال کیا جائے گا تاکہ شہر صاف پانی سے مستفید ہو سکیں۔

ای پیپر دی نیشن