نیشنل گیمز جیولن تھرو : ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت

May 28, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)34ویں نیشنل گیمز جیولن تھرو فائنل میں واپڈا کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ارشد ندیم نے تیسری باری میں 78 پوائنٹس صفر دو میٹر دور جیولن تھرو کی۔ارشد ندیم نے بتایا کہ سرجری کے بعد صرف ایک ماہ ٹریننگ کی، نیشنل گیمز میں صرف گولڈ کی تیاری کی تھی، کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک گیمز کے بعد سرجری کے عمل سے گزرا۔ ساری توجہ پیرس اولمپکس پر ہے۔

مزیدخبریں