کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان نگران وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی سے ملاقات کی۔ افغان حکام کے مطابق ملاقات میں پاکستان کا سفر کرنے والے افغان شہریوں کی سہولت کیلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کر لیا گیا۔ کمیٹی میں پاکستانی سفارتخانے اور افغان وزارت خارجہ کے عہدیدار شامل ہوں گے۔ عبید نظامانی نے افغانستان میں پاکستانی طلباء کے ویزے بڑھانے کی درخواست بھی کی۔