یٰسین ملک کے مقدمے پر نظرثانی کی ضرورت ہے: محبوبہ مفتی

سرینگر (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی غیرقانونی قبضے والے کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا پر بیان میں بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے حریت رہنما یاسین ملک کی سزائے موت کی درخواست پر کہا ہے کہ یاسین ملک کے مقدمے پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ بھارت جیسی جمہوریت میں وزیراعظم کے قاتلوں کو بھی معاف کر دیا جاتا ہے۔ اسی بھارت میں ایک سیاسی قیدی کے مقدمے پر نظرثانی اور دوبارہ غور کی ضرورت ہے۔ یاسین ملک کے سزائے موت کی درخواست پرخوش ہونے والے ہمارے اجتماعی حقوق کیلئے خطرہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن