حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) یوکرائن کی رہائشی خاتون نے حافظ آباد پہنچ کر نوجوان سے شادی کر لی۔ حافظ آباد کے رہائشی نوجوان شعیب الحسن کی دو سال قبل یوکرائن کی رہائشی خاتون Oksana سے فیس بک پر بات چیت شروع ہوئی جس کے بعد دونوں میں دوستی بڑھتی چلی گئی اور چند روز قبل Oksana یوکرائن سے بس میں سوار ہو کر بلغاریہ ترکی آئی اور یہاں سے بائی ائیر پاکستان پہنچ کر حافظ آباد آگئی، جہاںOksana نے جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی کے ہاتھ پر اسلام قبول کرنے کے بعد شعیب الحسن سے شادی کر لی۔ شادی کی تقریب نہایت سادگی سے ہوئی اور نکاح بھی بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی نے پڑھایا۔
فیس بک دوستی: یوکرائنی خاتون کا قبول اسلام‘ حافظ آباد کے نوجوان سے شادی
May 28, 2023