راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ صادق آباد کے علاقے شمس آباد مری روڈ پر گھر میں گیس لیکیج سے ہولناک دھماکے میں تین بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون خانہ اور ایک بچہ شدید جھلس گئے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جھلسنے والی خاتون اور بچے کو برن سینئر ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق بچوں کی نعشیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئیں ریسکیو 1122 کے مطابق ابتدائی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ گھر میں گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکہ ہوا ہے جبکہ پولیس نے بتایا کہ خاتون خانہ نے چولہا جلانے کے لئے ماچس جلائی تو ہولناک دھماکہ ہوا گیس لیکیج سے دھماکے کا وقوعہ: گلی نمبر 05 عباسی سٹریٹ شمس آباد میں پیش آیاجاں بحق بچوں میں 1_شاہ زیب بعمر 8/9 سال،2_محمد بعمر 2سال، 3_الشبائ بعمر 10 سال شامل ہیں جبکہ جھلسنے والوں میں 1_نورین زوجہ محمد شاہد عباسی بعمر 35/36 سال ،2_نور فاطمہ دختر محمد شاہد عباسی بعمر 1/2_7 سال شامل ہیں اہلیان علاقہ اور متاثرہ فیملی کے عزیز و اقارب بڑی تعداد میں جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ گئے۔