کور کمانڈر ہائوس حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کیوں نہیں ہوا ،پی ڈی ایم

May 28, 2023

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے ہی نہیں نو مئی کو تحریک انصاف کے غنڈوں کو عمران خان نے ملکی اور قومی اداروں پر حملہ کرنے کا کہا منصوبہ بندی کے تحت فوجی تنصیبات پر حملہ ہوا دو درجن سے زائد افراد کو قتل کیا گیااپنے ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ جب ریاست پر حملہ ہو تو ریاست اپنا ردعمل ضرور دے گی یہ کام کوئی پشتون یا بلوچ کرتا تو اس وقت سب کا ردعمل اس سے بھی سخت ہوتا کور کمانڈر ہاوس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ابھی تک گرفتار کیوں نہیں ہوا تحریک انصاف سے استعفی دینے والے اگر نو مئی کے واقعات میں ملوث ہیں تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے اورآئین کے مطابق سزا ملنی چائیے علی وزیر کو تقریر کرنے پر 26 مہینہ جیل میں رکھا اور ریاست پر حملہ کرنے والوں کیخلاف کاروائی تک نہیں ہوتی موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کے ان کیخلاف سخت ایکشن لیں قانون کے تحت کاروائی کی جائے سیاسی لوٹے جنہوں نے تحریک انصاف کو چھوڑا ہے ان کو پی ڈی ایم اورحکمران اتحاد میں شامل جماعتیں شمولیت کی دعوت نہ دیں اور نہ ہی شامل کیا جائے جمہوریت پر یقین رکھنے والی جماعتیں ان لوٹوں کو پارٹی میں نہ لیں ترجمان پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ پانچ سال مکمل ہونے پر عام انتخابات ہونگے پی ڈی ایم نے سیاست کو ڈبویا اور ملک کو بچایا ہے عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے توڑا ہے۔

مزیدخبریں