پنجاب،سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 12 دہشتگرد گرفتار

May 28, 2023

 لاہور (نامہ نگار ) محکمہ انسداد دہشت گردی  (سی ٹی ڈی ) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف شہروں سے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ  کارروائی  سرگودھا ، راولپنڈی ملتان، بہاولپور اور گوجرنوالہ میں کی گئی ، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش اور ٹی ٹی پی سے ہے ۔ سی ٹی ڈی حکام کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناحت میر احمد، حبیب الرحمان، ہارون ، ضیا، عمران، مدثر، عدیل اور فاروق کے نام سے ہوئی ہے ۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، خودکش جیکٹ، ڈیٹو نیٹر، ہینڈگرنیڈ ، اسلحہ ، گولیاں اورنقدی برآمد ہوئی ہے ۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے ، رواں ہفتے249 کومبنگ آپریشنز کے دوران 40 مشتبہ افراد گرفتارکیے گئے ۔  سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

مزیدخبریں