لاہور(خبرنگار) انسداد دہشتگردی عدالت نے زمان پارک گھر کے سرچ وارنٹ منسوخ کرانے کیلئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔درخواست میں کمشنر لاہور، ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 18 مئی کو پولیس سمیت دیگر نے سرچ وارنٹ بدنیتی کی بنیاد پر حاصل کیے۔ جس مقدمے میں سرچ وارنٹ حاصل کیے گئے اس میں درخواست گزار کا کوئی کردار نہیں ہے۔ درخواست گزار نے میڈیا کی موجودگی میں فریقین کو سرچ وارنٹ پر عمل کی اجازت دی۔ عدالت سے ا ستدعا ہے کہ جاری شدہ سرچ وارنٹ غیر قانونی اورکالعدم قرار دے۔