خالد مقبول صدیقی نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا اگر آپ کراچی کے پانی کی ذمہ داری وفاق کو دے رہے ہیں تو پھر کراچی کی مکمل ذمہ داری وفاق کو ہی دے دیں انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری پر اپنے تحفظات وفاق کے سامنے رکھے تھے تو جواب ملا کہ کراچی کو درست گن لیا گیا تو پیپلزپارٹی ناراض ہوجائے گی۔