28مئی یوم تکبیرپاکستان دشمنوں کیلئے یوم تکلیف

May 28, 2024

فرحان شوکت ہنجرا

چوہدر ی فرحان شوکت ہنجرا
    قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت علامہ اقبال کے افکار اور تحریک پاکستان کے فرزندان کی جانثاری،ماو¿ں،بہنوں،بیٹوں،بیٹیوں کی عزت،غیرت کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کو ایسٹ انڈیا کمپنی کے نام پر قابض انگریز اور اس سے بھی متاثر ہندو بنئے سے14 اگست 1947 ء 27 رمضان المبارک کو ایک آزاد،خود مختار اسلامی ریات نصیب ہوئی جسے اسلامی جمہوریہ پاکستان کہتے ہیں یہ دنیا بھر کے دیگر مسلمانوں کے لیے بھی بہت دیدنی خوشی کا دن تھا کہ بر اعظم ایشیا میں اللہ تعالیٰ کا انعام پاکستان کرہ ارض کے نقشے پر نمودار ہوا تھا اور اس کے بعد 28 مئی 1998 ء پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے باعث فخر دن تھا جب اسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت اور امت مسلمہ کے ممالک کی پہلی ایٹمی قوت بنا۔پاکستان سمیت ترکی،افریقی مسلم ممالک،انڈونیشیا حتیٰ کہ سودیت یونین سے الگ ہوکر آزاد مسلم ریاستوں کے لوگ بڑی آن شان سے یہی کہتے تھے کہ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا ایسا ہی ہے جسے ہم خود ایٹمی قوت بن گئے ہیں کیو نکہ مسلمان عقیدے کے اعتبار سے یک جان،،جسد واحد،،ہیں 28 مئی 1998 ء جب چاغی کے علاقہ میں ایٹمی دھماکہ ہوا تو ملک کی فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی۔ادھر ملت اسلامیہ پاکستان کا ہر طبقہ سجدہ شکر،نوافل اور ملی جذبات کا اظہار کر رہا تھا تو امریکہ اسرائیل اور مشرقی بارڈر پر بھارت و بھارتی فوج کے اوسان خطا ہو گئے۔امریکہ بھی پاکستان کے کامیاب ایٹمی دھماکے کو برداشت نہ کر سکا اور فورا ہی پاکستان پر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں اور امریکہ،یورپی،بھارتی چینلوں نے پاکستان کے ایٹمی دھماکے کو اسے اسلامی بم قرار دے دیا حالانکہ پاکستان نے تو پہلے 6 ملکوں کے بعد ایٹمی دھماکے کیے ان چھ ممالک میں امریکہ،برطانیہ،فرانس نے جب ایٹمی دھماکے کیے تو کسی نے نہیں کہا کہ یہ عیسائی ایٹم بم،روس کا کمیونزم بم،اسرائیل کا یہودی بم،بھارت کا ہندو بم ہیں۔لیکن جب پاکستان نے اپنی قومی سلامتی کے تحفظ اور پر امن مقاصد کے لیے ایٹمی دھماکہ کیا تو اس کے ایٹم بمکو اسلامی بم قرار دے کر تعصب کا مظاہرہ کیا گیا۔
    امریکہ نے جاپان میں ہیرو شیما،ناگا ساکی پر ایٹم بم گرا کر لاکھوں جاپانیوں کو لقمہ اجل بنا دیا اور آج وہ انسانی حقوق کا چمپئن بنا ہوا ہے۔اسرائیل نے فلسطینیوں پر عرسہ حیات تنگ کر رکھا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور سیاچن پر بھی ناجائز تسلط جمائے ہوئے ہے۔پوری دنیا میں امریکہ،اسرائیل،بھارت روس اور یورپی ممالک نے مسلمانوں پر عرسہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔مسلمان ممالک کی آزادی،خود مختاری،قومی سلامتی پر ہر طرح سے حملہ آور ہیں۔افغانستان پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے غاصبانہ قبضہ کیا اور کہتے ہیں کہ ہم تو افغانستان مین امن و استحکام کے لیے آئے ہیں اسے کہتے ہیں،،نالے چو ر تے نالے چتر،،قیام پاکستان کے لیے لاکھوں جانوں کا نذارانہ دیا گیا آج ملک کا لا دین،سیکولر لبرل بھاتی واہگہ بارڈر پر پاک بھارت سرحد کو خونی لکیر کہنے والے امن کی آشا کے نام پر گھناو¿نے کھیل کھیلنے والے کہتے ہیں کہ یہ دونوں ممالک کے امن،پیار محبت کے درمیان رکاوٹ ہے۔
    ماضی کی تلخیاں بھلا کر ہمیں پھر سے ایک ہو جانا چاہیے لیکن یہ طبقات سن لیں کہ ہم اس پاک سر زمین پر پاکستان کے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔پاکستان کی بری،بحری،فضائی افواج نے پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے جانوں کے نذارانے اس لیے نہیں پیش کیے تھے کہ یہاں بھارت کی بالا دستی کے قصیدے سنائے جائیں۔اسے بڑا ملک قرار دے کر ہمارے اوپر رعب جمایا جائے۔پاکستان کا ایٹمی پروگرام پر امن،پاکستان سمیت دنیا کے تحفظ کی ضمانت ہے۔امریکہ بھارت انسانیت کے قاتل ہیں۔پوری قوم 28 مئی کو یوم تکبر پر مساجد میں خصوصی نوافل میں ملکی سلامتی کے لیے دعائیں اپنے عسکری اداروں سے والہانہ محبت،شہدا کے مرقد پر فاتحہ خوانی اور قومی پرچم سے لبریز ریلیوں کا انعقاد کریں۔
    پاکستانی قوم 28 مئی کو یوم تکبیر کے طور پر منائے گی اور پاکستان کے دشمن یوم تکلیف کے طور پر کڑھے رہیں گے۔انشاء ا للہ پاکستان کا دشمن ہی بے نام و نشان ہو گا۔ امریکہ پاکستان کی آزاد خود مختاری،قومی سلامتی پر حملہ آور ہے حکمران یہ نوشہ دیوار پڑھ لیں امریکہ پاکستان کا دوست کے روپ میں ندنما دشمن ہے ہمارے حکمران ترکی کے حکمرانوں کا طرز عمل اپنائیں ترکی کے صدر جب طیب اردوان نے سامراجی طاقتو کو للکاراکہ امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ہمارے حکمران اس سے عاجز نظر آتے ہیں۔

مزیدخبریں