اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یوم تکبیر پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آفس سٹاف کمیٹی نے قوم کو مبارک باد دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں سروسز چیفس نے بھی قوم کو مسلح افواج کی جانب سے یوم تکبیر کی مبارکباد دی ہے۔ یہ موقع 1998ء میں پاکستان کے ایٹمی تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے۔ ایٹمی تجربات نے خطے میں کم سے کم ڈیٹرنس اور طاقت کا توازن پیدا کیا۔ مسلح افواج قوم مشکلات کے باوجود قابل ذکر کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ خواب کو حقیقت میں بدلنے والے سائنسدان اور انجینئرز قومی تحسین کے لائق ہیں۔ اس اہم دن پر مسلح افواج مادر وطن کی خود مختاری اور دفاع کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔ انشاء اﷲ ہر لمحہ اور ہر قیمت پر قوم کا دفاع یقینی بنایا جائے گا۔ پاکستان زندہ باد
مسلح افواج کے سربراہان کی یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد
May 28, 2024