عالمی اداروں کے وفد کی ملاقات : صنعتی اہداف کے حصول میں ناکامی پر مریم نواز ہم انڈسڑیل سٹیٹس کے سربراہ بورڈ تبدیل کرنے کا حکم 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے فارن،کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس، عالمی بنک اور یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے مشن کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں موثر اور پائیدار پالیسی کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ پاپولیشن ویلفیئر کے اہداف کے حصول کیلئے اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا۔ فیملی پلاننگ پروگرام کے اہداف کے حصول کے لیے وسائل ہم آہنگ کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ ایف سی ڈی او، عالمی بنک اور اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ (UNFPA) کے وفد نے مریم نواز کے عوامی فلاح و بہبود کے ویژن کو سراہا۔ ہیلتھ اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں سروس ڈیلیوری امور میں بہتری کے لئے تجاویز اور سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ترقی خوشحالی کے عورت کی ایمپاورمنٹ پر فوکس کرنا ہوگا۔ سماجی اور خانگی امور میں خواتین کی خود مختاری ضروری ہے۔ ماں اور بچے کی صحت کے لئے صوبہ بھر میں مراکز صحت کو ری ویمپ کر رہے ہیں۔ اہداف کے لیے محکمہ صحت پنجاب اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں۔ وفد نے حکومت پنجاب سے اشتراک کار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے پنجاب میں انڈسٹری کے فروغ کے اہداف کے حصول میں ناکامی پر برہمی کااظہار کیا اور اہداف پورا کرنے میں ناکامی اور ناقص کارکردگی پر انڈسٹریل سیٹس کے سربراہ اور بورڈز تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زونز کے امور سے متعلق اجلاس میں دستیاب کاروباری سہولیات کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعلی نے کہاکہ انڈسٹریل سٹیس کے سربراہ اور ٹیم کا پرفامنس آڈٹ کرایا جائے گا۔ انڈسٹری کو سہولتیں دے کر ماضی کی کوتاہیوں کا ازالہ کریں گے۔ انڈسٹریل اسٹیٹ کو انہی مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے، جن کے لئے قائم کی گئی ہیں۔ انڈسٹریل اسٹیٹ کو پلگ اینڈ پلے ماڈل پر قائم کرنا چاہتے ہیں۔ انڈسٹری کے قیام کے طریقہ کار کو آسان اور تیز ترین بنا یا جائے گا۔ دوسری جانب مریم نواز شریف نے وزیر آباد میں طالبہ سے دو افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ جنرل سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ میں ملوث ملزموں کو کیفر کردارتک پہنچایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن