مرکزی مسلم لیگ آج مال روڈ استنبول چوک پر یوم تکبیر کارواں نکالے گی

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی و خوشحالی انکے دفاع ،معیشت اور نظریہ کیساتھ وابستہ ہے۔ مرکزی مسلم لیگ اپنی قوم کو معیشت اور نظریہ پاکستان کیساتھ جوڑ کر ایک مضبوط لائحہ عمل تیار کررہی ہے۔ اس حوالے سے 28 مئی کو  مرکزی مسلم لیگ لاہور مال روڈ استنبول چوک پر تکبیر کارواں کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔ میں اہلیان لاہور سے اپیل کرتا ہوں کہ عزم اور حوصلے کے اس سفر میں جرأت اور دلیری کیساتھ ہمارے ساتھ چلیں تاکہ ہم  ملک کو دنیا میں باعزت طور پر کھڑا کر سکیں۔

ای پیپر دی نیشن