لاہور(کلچرل رپورٹر) پنجابی غزل کے متعدد مجموعوں کے خالق، معروف شاعر "ڈاکٹر رزاق شاہد" کا نعتیہ کلام "ازلاں دا سرناواں" کے نام سے چھپ گیا ہے۔ جسے "ادارہ پنجابی لکھاریاں" شاہدرہ لاہور نے "عالمی ادارہ برائے پنجابی" کے اشتراک سے شائع کیا ہے۔ کتاب کا سرورق یونیسکو ایوارڈ یافتہ مصور "طارق مرزا" کے تخلیقی ذہن کا شاہکار ہے۔ کتاب میں 7 حمد باری تعالیٰ اور 88 نعتیں شامل ہیں ۔ کتاب کے شروع میں "پنجابی وچ نعتِ نبی دے سفر دی اک جھلک" کے عنوان سے معلوماتی مضموں شامل ہے۔ 184 صفحات پر مشتمل یہ خوبصورت اور ایمان افروز کلام پنجابی زبان کے نعتیہ ادب بیش قیمت اضافہ ہے۔