وایئتھ ایمپلائز کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا اجلاس‘ایجنڈا کثرت رائے سے منظور

لاہور(بزنس رپورٹر)وایئتھ ایمپلائز کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس  ڈیفنس میںہوا ۔ جس کی نگرانی محکمہ کو آپریٹو کی جانب سے اسسٹنٹ رجسٹرار اویس بریار نے کی۔ ا س موقع پر انسپکٹر سلامت باجوہ،حافظ عبداللہ شاہ،دانش اور وقاص 
خان بھی موجود تھے۔ سوسائٹی صدر شیخ عزیز ریاض نے 17نکاتی ایجنڈا پیش کیا جسے کارکردگی کی بنا پر  90فیصدممبران نے منظور کر لیا۔ ممبران نے مینجمنٹ کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ سوسائٹی میں غیر قانونی کمرشل کی بندر بانٹ کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اپوزیشن لیڈر رضا حسین نے  سوالات کا سلسلہ جاری رکھا  ‘ صدر شیخ عزیز ریاض نے  ہر سوال کا تسلی بخش جواب دیا۔ سوسائٹی صدر شیخ عزیز ریاض‘ جنرل سیکرٹری فیصل منظور باجوہ‘ نائب صدر شارق جلیل ‘فنانس سیکرٹری عبدالجبار‘ ایگزیکٹو ممبر فاروق اقبال پوری‘ ایگزیکٹو ممبر میاں اعجاز‘ ایگزیکٹو ممبر آصف رسول کی شاندارکارکردگی پرہا ل نے تالیاں بجائی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن