لاہور(کامرس رپورٹر )صدر لاہور چیمبر آف کامرس کاشف انور، سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری اور نائب صدر عدنان خالد بٹ نے یومِ تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے کہا ہے کہ 28 مئی کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے سائنسدانوں، انجینئرز اور فوجی جوانوں نے اپنی زندگیاں وقف کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا۔ لاہور چیمبرکے عہدیداران نے کہا اس دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات محنت کرینگے ۔