لاہور(نامہ نگار)گریٹر اقبال پارک میں نامعلوم عورت اپنے 4 کمسن بچوں کو چھوڑ کر چلی گئی ہے۔بچوں کی پارک میں موجودگی پر انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کی۔لاری اڈہ پولیس نے چاروں بچوں کو اپنی حفاظت میں لے لیا ہے۔بچوں میں 6 سالہ زین،4 سالہ زینب،3 سالہ زیبہ اور آمنہ شامل ہیں۔لاری اڈہ پولیس نے بچوں کو بحفاظت تحفظ مرکز کے سپرد کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔
نامعلوم عورت 4 کمسن بچوں کو چھوڑ کرفرار،بچوں کے ورثاء کی تلاش
May 28, 2024