راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ نعمتوں پر شکرانے کیلئے غریبوں اور ناداروں پر خرچ کیاجائے اس سے نعمتیں محفوظ رہتی ہیں اور ان میں اضافہ بھی ہو تا ہے، اسلام نے کنجوس عابد پر سخی گناہ گار کو فضیلت عطا کی ہے،شکوے شکاتیں کرنے سے بہتر ہے کہ اپنے حصے کا کام کیا جائے،خدمت انسانیت میں مصروف لوگ معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری نے اسلام کے تصور اخوت کو ایک ادارے کی صورت ڈھال دیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز منہاج ویلفیئر فانڈیشن راولپنڈی کی طرف سے ایک مقامی ہوٹل میں ڈونرز کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شکرانے نعمت کیلئے غریبوں پر خرچ کیاجائے،خرم نواز گنڈا پور
May 28, 2024