لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوش بٹلر پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے۔پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں 23 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد انگلش کپتان جوش بٹلر چھٹی لے کر گھر روانہ ہوگئے ہیں۔ انگلش کپتان اور اہلیہ کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت متوقع ہے، جس کی وجہ سے وہ پاکستان کیخلاف تیسرے میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔جوش بٹلر کی جگہ معین علی انگلش ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔