اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مختلف وزارتوں کے لیے تکنیکی گرانٹس کی منظوری دی گئی، وزارت داخلہ کی درخواست پر فوجی جوانوں کے اخراجات اور سب سسٹینس الاؤنس کی ادائیگی کے لیے 2.63 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔ انٹیلیجس بیورو کے لیے 200 ملین روپے کی تکنیکی گرانٹ کو منظور کر لیا گیا۔ وزارت قانون کے لیے 19.37 ملین روپے منظور کیے گئے سٹریٹیجک پلان ڈویژن سپارکو کی درخواست پر پاکستان ملٹی مشن کمیونیکیشن سسٹم منصوبے کے لیے 4050 ملین روپے منظور کر لیے گئے، وزارت صنعت وپیداوار کی درخواست پر ایس این جی پی ایل کی گیس پر چلنے والے کھاد پلانٹس کو مزید چھ ماہ گیس فراہم کرنے کی منظوری دے گی، یہ معیاد 31 مارچ سے 30 ستمبر 24 تک جاری رہے گی، اس اقدام کا مقصد خریف کی فصل کے لیے یوریا کھاد کی سپلائی کو بہتر رکھنا ہے۔