آئندہ مالی سال کا بجٹ 7 یا 8 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان 

May 28, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 7 یا 8 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5جون کو شام 5 بجے شروع ہوگا‘ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 7 یا 8جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا‘ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔وزیر خزانہ کی جانب سے کو بجٹ 2024-25 پیش کرنے کے بعد دو دن کے وقفے کے بعد پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں بجٹ پر بحث شروع ہوگی جو جون کے آخر تک جاری رہے گی۔ ایوان جون 2024 کے آخر میں بجٹ کی منظوری دیگا۔بجٹ 2024-25 اسی دن سینیٹ میں پیش کیا جائیگا۔ جس دن اسے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ سینیٹ بجٹ پر بحث کریگی اور 14 روز میں اس پر سفارشات تیار کرے گی۔

مزیدخبریں