پاکستان کی معیشت پر عالمی بنک اور آئی ایم ایف کی متضاد پیشگوئیاں

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی معیشت سے متعلق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بنک کی متضاد پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں۔ پاکستان کی معیشت کے حوالے سے سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ رواں سال مہنگائی کی شرح 24.8 فیصد رہنے کی توقع ہے جب کہ عالمی بنک کے مطابق پاکستان میں رواں سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد تک آنے کا امکان جب کہ عالمی بنک نے آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ دستاویزات کے مطابق آئی ایم ایف نے رواں سال معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کی  پیشگوئی کی ہے اور عالمی بنک نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی۔ آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 3.5 فیصد تک ہوگی جب کہ عالمی بنک نے آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 2.3 ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن