لاہور: لاکھوں کی وارداتیں‘ فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے 2 افراد قتل کر دیئے

لاہور + سانگلہ + فیصل آباد (نامہ نگاران) ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور دیگر سامان سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے باٹا پور کے علاقے میں شہزاد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر5لاکھ 80ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون و دیگر سامان، کاہنہ میں اسدکے گھر سے 4 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں ماجد اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، شفیق آباد کے علاقے میں وسیم سے 2 لاکھ 30 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، اسلام پورہ میں احمد سے40 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، ٹاؤن شپ کے علاقے میں یونس سے 60 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، گوالمنڈی میں جبار سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون، شادمان میں عادل سے 15 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔ گلبرگ، مصطفی ٹاؤن اور شیراکوٹ کے علاقوں میں سے 3گاڑیاں جبکہ پرانی انارکلی، ہنجروال، سندر، لوئر مال، شیراکوٹ، بادامی باغ، سمن آباد، نشتر کالونی اور ٹاؤن شپ کے علاقوں میں سے9موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ دریں اثناء فیصل آباد کے تھانہ بلوچنی کی حدود میں چک 98 رب کے قریب ڈاکوؤں نے بلوچستان کے ٹرک ڈرائیور 38 سالہ عبدالمالک جبکہ تاندلیانوالہ کے چک 430 گ ب میں ڈاکوؤں نے شہباز نامی شہری کو قتل کر دیا۔ آفیسرز کالونی فیصل آباد میں ڈاکو دن دیہاڑے شہری دانش کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر چھ کروڑ مالیت کی نقدی‘ زیورات اور قیمتی سامان لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...