اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کی جانب سے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) کے آپریشن کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض دور کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے عمر ایوب کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض دور کرنے کی ہدایت کی، وکلا شعیب شاہین اور عمیر بلوچ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ اعتراض دور کرکے نمبر لگوائیں، درخواست دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کی جائے گی۔