ہر لاپتا فرد فیملی کے پاس ضرور آئے گا ارٹانی جنرل کی عدالت کویقین دہانی 

اسلام آباد(وقائع نگار) اٹارنی جنرل پاکستان نے لاپتا افراد کیس میں عدالت کو تمام افراد کی واپسی کی یقین دہانی کرادی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کا 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے اٹارنی جنرل کی جانب سے دی گئی انڈرٹیکنگ کو بھی حکم نامے کا حصہ بنایا گیا ہے۔عدالتی حکم کے مطابق اٹارنی جنرل نے انڈرٹینگ میں کہا کہ ہرفرد جو لاپتا ہے اپنی فیملی کے پاس ضرور آئے گا۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے اسٹیٹ اور لا انفورسمنٹ ایجنسیز کی طرف سے عدالت کو یقین دہانی کرائی اور بتایا ہے کہ جبری گمشدہ افراد سے متعلق وزرا پر مشتمل کمیٹی نے سفارشات تیار کرلی ہیں،کابینہ سے منظوری کے بعد سفارشات عدالت میں پیش کریں گے۔عدالتی حکم نامے کے مطابق لاپتا افراد سے متعلق خفیہ اداروں کے ڈی جیز پر مشتمل کمیٹی پر ڈی جی آئی بی نے اٹارنی جنرل کے ذریعے استدعا کی جسے منظور کرلیا گیا، کمیٹی میں ایف آئی اے اور سی ٹی ڈی کوبھی شامل کر سکتے ہیں، آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی اپنے سیکنڈ ہائی لیول آفیسرکمیٹی کا ممبر بنا سکتے ہیں جب کہ کمیٹی ایف آئی اور سی ٹی ڈی آفیشلز کو بھی شامل کر سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...