بجلی کا شارٹ فال6ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر چکا ہے: فرقان عزیزبٹ 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )امیرجماعت اسلامی پی پی 64 فرقان عزیزبٹ نے کہا ہے کہ گوجرانولہ سمیت صوبے بھر میں بجلی کا شارٹ فال6ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر چکا ہے، شہروں اور دیہات میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ جس سے جہاں ایک طرف شدید گرمی میں عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے وہاں دوسری جانب کاروباری طبقہ بھی بری طرح متاثرہو رہا ہے۔لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کے لئے حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی سرکل جناح روڈ کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھاملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام بے حال ہوگئے۔  لیکن بجلی کے بل میں کوئی کمی نہیں ہو رہی، الٹا اضافہ ہی ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن