بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے:رفاقت حسین شاہد رضا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ایم پی اے شاہد رضا کوٹلہ اور رہنما تحریک انصاف رفاقت حسین نے کہا کہ انشا اللہ جلد عمران خان رہا ہونگے اور دوبارہ وزیر اعظم پاکستان بن کر ملک کو مشکل وقت سے نکال لیں گے۔ وہ واحد مسلم لیڈر ہیں جنہوں نے دنیا کے سامنے اسلام کو بطور پرامن دین پیش کیا۔ اس سے قبل مغرب میں اسلام کو دہشت گرد اور انتہا پسند مذہب سمجھا جاتا تھا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے تمام عالمی دنیا کو یہ باور کروایا کہ رسول ہمارے دلوں میں بستے ہیں۔مسلمانوں کے لیے اسلام مخالف پروپیگنڈے کو برداشت کرنا کس قدر مشکل ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اوورسیز پاکستانی چوہدری سعید اختر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غریب مزدورمحنت کش اور کسانوں کے حقوق اورانصاف کی جنگ لڑرہی ہے جبر اور ظلم کے نظام نے عوام سے خوشیاں چھین لی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...